
ہم خود کو غیر ضروری سا ضروری سمجھتے ہیں
ہمارا سونا اور جاگنا ایک جیسا ہے
ہم اپنی رات کو بھی دن سمجھتے ہیں
ہمارا اپنا بھی غیر جیسا ہے
ہم اپنے دوست کو بھی دشمن سمجھتے ہیں
ہمارا زندہ رہنا اور مرنا ایک جیسا ہے
ہم اپنے یوم پیدائش کو بھی برسی سمجھتے ہیں
ہمارا بھولنا اور یاد رکھنا ایک جیسا ہے
ہم اپنی جوانی کو بھی بڑھاپا سمجھتے ہیں
ایمن خان۔