Kon Kehta Hai Mard Nahi Rota By Rimsha Sarwar

کون کہتا ہے مرد نہیں روتے!!!
وہ پریشان ہوں نا! تو کبھی نہیں سوتے
میں نے دیکھا ہے مردوں کو روتے ہوئے!!!
حالاتوں سے بے بس ہوتے ہوئے
ان کی آنکھوں کو نم ہوتے ہوئے!!!
میں نے دیکھا ہے، انہیں سسکیاں بھرتے ہوئے
جب بہنا کی ڈولی اٹھتی ہے نا!!!
بھائیوں کو چھپ چھپ کے روتے ہوئے
جب ماما بیمار ہوتی ہیں نا!!!
یا بابا کو کچھ بھی ہوتا ہے نا!!!
بیٹا بھی کب پھر سوتا ہے نا!!!
چھپ کے کہیں وہ بھی تو روتا ہے نا!!!
بیٹی کی بات جب بھی ہوتی ہے نا کہ…
رخصت اسے ہو جانا ہے، دور کہیں چلے جانا ہے
غور کرنا کبھی کہ، یہ سوچ کے ہی…
بابا کی آنکھوں میں بھی پانی ہوتا ہے نا!!!
کون کہتا ہے مرد نہیں روتے!!!
وہ پریشان ہوں نا تو کبھی نہیں سوتے
رمشا سرور کے قلم سے

4 thoughts on “Kon Kehta Hai Mard Nahi Rota By Rimsha Sarwar”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *