میری امید کی شمعیں بھی دراصل اسی دائرہ میں گھومتی نظر آتی ہے۔ اس کی کہانی کوئی خاص نہیں ہے بس ہلکے پھلکے پیغامات ہیں جو لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہوں۔ اس میں پیار، محبت، احترام، صبر، امید، قربانی، پاکیزگی، عشق حقیقی، حق، اور سب سے بڑھ کر جنون ملے گا اپنے وطن کے لیے کچھ کرنے کا جنون، خدمت خلق اور بے گناہوں کو ان کا حق دے کر ہوس پرستوں کا خاتمہ کرنا۔