Poetry By Ayman Khan

خاموشی سے ایک عرصے سے
جیسے نظر سے کوئی گر گیا ہو
ایک ویرانی سی ہے دل میں
جیسے کوئی مرگیا ہو
ادھر خوش ہیں بظاہر سب لوگ
جیسے وصل، جدائی پر حاوی ہو
ایک روگ رہتا ہے خوشی کے ساتھ
جیسے عشق نیا اور ساتھ پرانا فراق ہو
از ایمن خان
IG; ayman_khan_33
اپنے سخت لہجے سے گھائل کردیتا ہے
وہ مہرباں ہوگا ، تو كيا ہوگا
ہر وقت خفا رہ کر بھی ہے عزیز
وہ مان گیا ، تو كيا ہوگا
اپنی نظر بے کرم سے بخشتا ہے مان
وه نظر کرم ہوگا ، تو كيا ہوگا
دور رہ کر بھی محسوس ہوتا ہے پاس
وہ جب پاس ہوگا، تو كيا ہوگا
ہجر میں بھی رکھا ہے وصل سے آشنا اس نے
وصل جب بخشے گا ، تو کیا ہوگا
اظہار نہ کر کے بھی کر دیتا ہے انمول
اظہار جب کرے گا، تو کیا ہوگا
خود سے دور رکھ کے بھی رکھا ھے خود میں مصروف
خود سے قریب کرے گا، تو کیا ھوگا از ایمن خان
IG;ayman_khan_33

7 thoughts on “Poetry By Ayman Khan”

  1. Bohut acha likha hai, aur Alfaz ka chunao bhi achi trah kiya hai apne.
    Abhi Starting hai InshaAllah apne bohut aage jana hai…
    Best of luck

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *