Poetry By Hala Mehtab

.

آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں ۔۔۔ 💫

آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں
میں اور تم جنت میں ساتھ بیٹھتے ہیں
مزاروں سے ہٹ کر مسجدوں کا رُخ کرتے ہیں
جہالت کو چھوڑ کر پردہ کرتے ہیں
آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں
حیاء کا دامن چھوڑے بغیر ہم بھی محبت کرتے ہیں
نگاہوں کو جھکا کر دلوں میں نور پیدا کرتے ہیں
خود کو دین کے لیے وقف کرتے ہیں
آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں
راتوں کو ہم بھی اپنے رب سے ملاقات کرتے ہیں
غیب میں اس سے ڈرتے ہیں
اپنا ہر دکھ سکھ اس کے حوالے کرتے ہیں
آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں
بےسکونی سے سکون تک کا سفر کرتے ہیں
سجدوں میں اپنا دل ہار دیتے ہیں
اشکوں سے کچھ موتی بہا دیتے ہیں
آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں
ایک اور محبت اس کی راہ میں قربان کر دیتے ہیں
برے نصیبوں کو دعا دیتے ہیں
نامکتوب کو مکتوب لکھوا دیتے ہیں
آؤ فقط اِک خواب دیکھتے ہیں

_________________________

کس کو خبر انتظار کیا ہے۔۔۔🥀

کس کو خبر انتظار کیا ہے
اس دنیا میں لفظوں کا استعمال کیا ہے
فقط گزارتے تو ہیں زندگی سب ادھر
یہاں جینے کا ایسا کمال کیا ہے
سب کو ہے اشتیاق سجنے سنورنے کا
کون جانے پھولوں کے رنگ کا سوال کیا ہے
خِزاں کے پتوں کے پیچھے چُھپا
بہار کا لامحدود زوال کیا ہے
لیتے ہیں تیرا نام میرے سامنے
پھر پوچھتے ہیں آنکھ میں چُھپا ایسا ملال کیا ہے ؟
دل تو چاہتا ہے لگا دوں دکھ کا اشتہار ہالہ ،
مگر کس کو خبر یہاں کہ انتظار کیا ہے۔۔

           (ہالہ کے قلم کا کچھ حصہ۔۔۔) 

1 thought on “Poetry By Hala Mehtab”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *