
ایسا ہو ہی نہیں سکتا میں تجھے بھول جاؤں
شمع بُجھاؤں یا محفل سجاؤں
تجھے دیکھوں تو بس دیکھتی ہی رہ جاؤں
تیری آنکھوں میں وہ سادگی
تیری باتوں میں وہ عارضی
جن کا نظارہ جو بھی کرے
نہ وہ بکھرے نہ وہ سنبھلے
کبھی چھاؤں بنے تو کبھی دھوپ بنے
کبھی تُو کوئی اور ہی روپ بنے
کبھی خواب دکھائے تو کبھی اشک بہائے
چاروں اطراف تُو ہی نظر آئے
نا جواب دوں ، نا سوال کروں
کبھی میں بھی تیرا ملال کروں
تیرے پاس آؤں یا تجھ سے دور جاؤں
ایسا ہو ہی نہیں سکتا ہالہ ، میں تجھے بھول جاؤں ۔۔۔۔
______________
اس سے پہلے کہ شام کا منظر ڈھل جائے
چلو میں رو دیتی ہوں
اس کی نظر
ایک اور آنسو کھو دیتی ہوں
اس نے تو آنا ہے اور چلے جانا ہے
میں یادوں کا غبار دھو دیتی ہوں
بہت دنوں سے تھک گئی ہوں ہالہ
چلو آج ہمیشہ کے لیے سو دیتی ہوں ۔۔۔
_______________
اے زندگی! دیکھ تیرا تماشا بن گیا
نہ تو رہی اور نہ بے رُخی بہاروں کی
سفر تو ختم ہو چکا ہے
نہیں رہی ضرورت اب کسی کے سہاروں کی
کوئی جیت گیا تو کوئی ہار گیا
یہ عشق ہے یا بازی میرے یاروں کی
مگر بازی تو ہاری ہوتی ہے ہالہ
یہ جنگ ہے چاند ستاروں کی
Love everything you write… Such a masterpiece…✨
Keep writing,we love it ❤️❤️❤️
Ohhh My God….
Loved it…
Didn’t know my lil sis wrote this much amazing stuff…. ❤️
Tooo good ❤❤❤❤love it hala
واہ واہ 🥀
It was unbelievable…..
I didn’t know my lil sis wrote this much amazing stuff….
Keep writing ❤️🌼
Mashallah u write very beautiful . Great and amazing poetry . Keep it up will be waitting for more