یہ کہانی راہِ وفا ہینزا نامی باپردہ لڑکی کی ہے جس کی ماں اس کو پیدا کرتی اس دنیا سے چلی جاتی ہے اور باپ دوسری بیوی کی باتوں میں آکر اسے اپنے دوست کی سر پرستی میں دے دیتا ہے۔۔۔جس کا ایک بیٹا ہوتا ہے دانیال۔۔۔۔ان دونوں میاں بیوی کے مر جانے کے بعد دانیال اس کی بیوی اور ہینزا اکیلے رہ جاتے ہیں۔۔۔۔ہینزا کا نکاح بچپن میں ہو چکا ہوتا ہے مگر یہ بات ہینزا کے باپ کے علاوہ کسی کو پتا نہیں ہوتی۔۔۔تبھی کہانی میں ایان اسد آتا ہے انتہا کا ضدی اور اکھڑ دماغ مگر بےحد پیارا اور نرم دل ہیرو۔۔۔کہانی ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو رشتوں سے وفا کرنا باخوبی جانتے ہیں اور وفا کی اس راہ پر وہ انجانے میں بھی چلتے رہتے ہیں۔۔۔۔کہانی سسپینس سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔اور سسپینس کے ساتھ ساتھ قریبی رشتوں کی تلخ و حسین حقیقتیں بھی بیان کرنے کی ادنٰی سی کوشش کی گٸی ہے۔۔معاشرے کی ایسی سچاٸیاں جو شاید بیان نہیں کی جاتی