SURAH YASEEN Lesson no; 4

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 🌼
۔
۔
سورۃ یس آیات : 8٫9
۔
۔
مفہوم:
ان دونوں آیات کا مفہوم عام الفاظ میں اگر بیان کیا جائے تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو اللّٰہ پاک نے توفیق عطا نہیں کی وہ سلام قبول نہیں کریں گے اور یہ صرف ان کی نافرمانی اور اکڑ کا نتیجہ ہے کہ وہ یہ نہیں چاہتے تھے پھر اللّٰہ پاک نے ان کو توفیق ہی نہ دی گلے میں طوق سے مراد ہے ان کی گردنیں اب اکڑ گئیں ہیں یعنی کہ نافرمانی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے تو اب وہ اگے پیچھے نہیں دیکھ سکتے یعنی اب وہ ایک ہی جگہ اٹک چکے ہیں وہ اسلام کی طرف نہیں آئیں گے آگے پیچھے دیواروں سے مراد ہے کہ نہ تو اگلی تاریخ اور نہ ہی جو پچھلی تاریخ انہیں بدل سکے گی ان کی سوچ کو بدل سکے گی مطلب کہ اب وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے اور وہ کچھ نہ مانیں گے ان کو ڈرانا اور نہ ڈرانا ایک ہی برابر ہے۔
۔
۔
مختصر:
مختصر یہ کہ ان دونوں آیات میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو کہ اسلام کی دعوت کو قبول نہیں کرتے اور وہ کرنا ہی نہیں چاہتے حتیٰ کہ ایک بار نہیں بار بار بھی اگر انہیں دین اسلام کی دعوت دی جائے تو وہ پھر بھی قبول نہ کریں گے پھر مطلب یہ ہوا کہ یہ ان کی ہٹ دھرمی تھی اکڑ تھی کہ ان سے اب توفی

اب توفیقِ الٰہی ہی چھین لی گئی۔
۔
۔
ایسے لوگ تو آخرت میں ناکام ہونے والے ہیں۔
۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *