SURAH YASEEN lesson no:3

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 🌼
۔
۔
سورۃ یس آیات نمبر 6،7
۔
۔
آیت 6 اسان مفہوم:
اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے فرماتے ہیں کہ ہم نے آپ کو نبی بنا کر اس لیے بھیجا کہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں (دین اسلام کی دعوت دیں) جن کے باپ دادا نہیں ڈرائے گئے تھے اس آیت میں اس بات کا ذکر کیا جا رہا ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کوئی براہِ راست ڈرانے والا [نبی(رسول)] نہیں آئے تھے اس لیے ایک مدت سے اس قوم کے لوگ دین حق (دین اسلام) سے بلکل بے خبر تھے۔
آیت 7 آسان مفہوم:
آیت 7 میں اللّٰہ پاک نے فرمایا کہ ان میں سے اکثر لوگ جو اسلام قبول کرنے سے صاف انکار کرتے تھے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات (فرمان) کو جھٹلاتے تھے وہ اس لیے کیونکہ ان پر یہ بات ثابت ہو چکی تھی کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے یعنی اسلام قبول نہیں کریں گے۔ اور یہ صرف ان کی غفلت و نافرمانی کا نتیجہ تھا

شکریہ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *