Udas Larki By Rimsha Sarwar

وہ کتابوں میں بے انتہا ڈوبی ہوئی سی رہتی ہے
یوں لگتا ہےاکثر سب سے روٹھی ہوئی سی رہتی ہے
اک لڑکی کبھی شوخ تھی، بڑی چنچل سی تھی جو
کچھ عرصے سے خوب، جھنجھلائ ہوئ سی رہتی ہے
کسی نے جانا ہی نہیں اس کی اداسی کا سبب
اس لئیے وہ سب سے اب کٹی ہوئی سی رہتی ہے
مسکان، جو کبھی ہونٹوں سے جدا بھی نہ ہوئ تھی
اب اس سے چار میل دور دور سی رہتی ہے
اے خدایا تو سب پر رحم کر دینا مالک, بے شک
تیری رحمت کی ہر دم تشنگی سی رہتی ہے

5 thoughts on “Udas Larki By Rimsha Sarwar”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *